نان چھانگ (شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کی کانٹی جن شی کو "چین میں خوشبو کا دارالحکومت " بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں پودوں سے ذائقوں کا خام مال کشید ہوتا ہے۔ پھر زیادہ درجہ حرارت پر تیاری کے بعد یہ خالص قدرتی کنٹینرز میں پاکستان اور دیگر ممالک کو برآمد کردیئے جاتے ہیں۔جن شی کانٹی میں شین رن فلیورانڈسٹری کمپنی لمیٹڈ کے ڈپٹی منیجر پو نے بتایا کہ " پاکستانی تاجر ہرسال 8 سے 10 ٹن مال ہم سے منگواتے ہیں۔ پو وین گے کی کمپنی گزشتہ 20 برس سے پاکستانی تاجروں کے ساتھ کاروبار کررہی ہے۔پو کے مطابق اس طرح کے دیرپا تعاون کے باعث ابتدائی مرحلے میں وسیع پیمانے پر تحقیقی کام ہوا، اور پاکستانی تاجروں کی مدد کی۔پاکستانی صارفین کی ضروریات بارے معلومات حاصل کرنے کے لئے پو پاکستان کا متعدد بار دورہ کرچکے ہیں۔ ایک دورے میں پو کے علم میں آیا کہ کھانے میں یوکلپٹس کا تیل شامل کرنے سے اس کے ذائقے میں تازگی آسکتی ہے۔ یہ گوند کا اہم جزو ہے جسے کئی چینی بھی ترجیح دیتے ہیں۔غذا تیار کرنے والی کئی پاکستانی کمپنیوں کے دورے میں پو کے علم میں آیا کہ کھانے کا ذائقہ ایک پیجیدہ طریقہ کار ہے ،یہ نہ صرف کئی خوشبوں کا ایک سادہ مرکب ہوتا ہے، بلکہ اس میں کئی عوامل بھی شامل ہوتے ہیں۔ جیسا کہ آیا خوشبوں کو غذائی مواد سے مربوط کیا جاسکتا ہے۔ کیا وہ تیزاب و گرمی کے خلاف مزاحمت کرنے والا ہے، اور کیا یہ مستحکم سٹرلائزیشن اور ذخیرہ کرنے میں پائیدار رہ سکتا ہے۔پاکستانی تاجروں کی جانب سے خریداری سے قبل شین رن مختلف سطح پر نمونوں کے ذائقے چکھنے کا اہتمام کرے گی۔ ذائقہ میں بین الاقوامی معیار کے مطابق قدرتی سطح کو جانچنے کے بعد تاجر اس کا آرڈر دیں گے۔پو نے کہا کہ گزشتہ 2 برس میں پاکستان کے ساتھ ہمارا تجارتی حجم اور رسد کی اقسام میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ ان کا ادارہ پاکستانی مارکیٹ بارے بہت پرامید ہے، اور ترجیحی اقدامات کو بہتر کرنے اور طلب کو پورا کرنے کے لئے مزید مصنوعات تیار کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔
چینی تاجر