اسلام آباد(وقائع نگار)ڈسڑکٹ کورٹس نے پاکستان تحریک انصاف مارچ کے دوران توڑپھوڑ کیس میں سابق وفاقی وزیر اسدعمر اور فیصل جاوید خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو۔گرفتاری سے روک دیا۔گذشتہ روزسماعت کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد ارشد جسرا کی عدالت میں اسد عمر اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے اور دلائل سننے کے بعد عدالت نے پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے تھانہ کورال پولیس سے ریکارڈطلب کرلیا، ادھر ڈیوٹی جج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد عدنان کی عدالت میں اسد عمر اور فیصل جاوید خان پیش ہوئے اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مالیت مچلکوں کے عوض تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا اور مذکورہ بالا دونوں کیسز میں سماعت20 جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
، اسدعمرضمانت
324مارچ کے دوران توڑپھوڑ کیس، اسدعمر، فیصل جاوید خان کی عبوری ضمانت منظور
Jun 09, 2022