اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس کے دوران رہنما تحر یک انصاف شہبا ز گل کی اہلیہ کی ڈگر ی معاملے پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ایزا اسد نے نہ ڈگری مکمل کی نا رپورٹ جمع کروائی جس سے یونیورسٹی کا پیسہ ضائع ہوا ہے، پی ایس کیو سی اے پا کستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ کے لیے 3 نام کابینہ کو بھجوائے لیکن ابھی تک تقرری نہیں ہوئی۔تفصیلا ت کے مطا بق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس چئیر مین کمیٹی سینیٹر افنان اللہ کی صدارت میں شروع ہو ا جس کے ایجنڈے میں پا کستان تحر یک انصاف کے رہنما شہبا ز گل کی اہلیہ کی اسکالر شپ کا معاملہ بھی شامل تھا ۔ اجلا س کے دوران سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ شہبا ز گل کی اہلیہ نے کا مسیٹس یو نیورسٹی کے 2لا کھ ڈالر دینے ہیں ۔ جس پر اعتراض کر تے ہوئے سینیٹر ہما یو ں نے کہا کہ جس شخص سے متعلق ایجنڈا ہے اگر وہ مو جو د نہیں تو اس پر با ت نہیں ہو سکتی ۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ ایجنڈا آئٹم سیاسی ہے کل کو ہم بھی آپ کی لیڈر شپ سے متعلق کیس لا نا شروع کر دیں گے ،کا مسیٹس یو نیورسٹی بتائے اس جیسے اور کتنے کیسز ہیں تما م کیسز کو اکٹھا کر کے سنا جا ئے ۔جس پر چئیر مین کمیٹی سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ آئند ہ با قی تما م کیسز کی تفصیل بھی منگوا لیتے ہیں ۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں ایجنڈے کا معلوم نہیں کہ کب بھیجا گیا، آپ مسلم لیگ ن کے نمائندے نہیں کمیٹی کے چیئرمین ہیں، جس پر سینیٹر افنان اللہ نے جواب دیا کہ آپ بھی یہاں بیٹھ کر پی ٹی آئی کے رہنما نہ بنیں، ایجنڈا بتا دیا جائے گا۔
ہلڑباری
قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی:شہبا ز گل کی اہلیہ کی ڈگر ی کے معاملے پرہلڑباری
Jun 09, 2022