اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے الزام میں فوجداری کارروائی روک دی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پیکا آرڈیننس کی سیکشن 20 کے خلاف میشا شفیع کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ اگلے حکم تک ہتک عزت کی مبینہ ملزمہ ( میشا شفیع )کے خلاف فوجداری کارروائی روک دی جائے۔عدالت نے درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرکے فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور قرار دیا کہ میشا شفیع کے خلاف سول مقدمہ جاری رہے گا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
میشا شفیع کیس
میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کاالزام،سپریم کورٹ نے فوجداری کارروائی روک دی
Jun 09, 2022