اسلام آباد(نا مہ نگار)نبی کریمؐکی شان میں گستاخی ناقابل قبول۔ملک بھر کی سرکردہ بین المذاہب شخصیات نے مذمت کرتے ہوئے ہندوستانی سرکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ قومی اقلیتی کمشین پاکستان کے اجلاس میں چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن ڈاکٹر چیلارام، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان،ڈاکٹر جے پال،البرٹ ڈیوڈ،سردار ممپال سنگھ،سارہ صفدر،مفتی گلزار احمدنعیمی،بیگم روشن آرا،سردار سروپ سنگھ و دیگر ممبران اور مذہبی رہنمائوں نے اپنے ایک مشترکہ پریس کانفرنس اور بیان میں کہا کہ بھارت میں نبی کریمؓ کی شان میں گستاخی کرنے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہم سب تمام ادیان عالم کے رہنما بھارتی وزیر اعظم نریدر مودی کو خبردار کرتے ہیں کہ تمام اقلیتوں پراپنے مظالم بندکرے،دہشت گرد مودی صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ تمام اقلیتوں کا دشمن ہے جوکہ مسلسل جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے،مودی کے خطرناک عظائم کے تدارک کے لیے اقدامات نہ کئے گئے تو دنیا کا امن لپیٹ میں آجائے گا،بین المذاہب رہنماں نے کہا کہ دین اسلام ودیگرمذاہب عالم احترام انسانیت،امن و محبت کا درس دیتے ہیں،قطر،کویت،ایران،عمان،ملائشیا و دیگر ممالک نے اس گستاخی پر شدید مذمت کر کے جذبہ ایمانی کا ثبوت دیا ہے،توہین رسالت کی جسارت ناقابل قبول ہے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ،او -آئی -سی مشترکہ لا عمل بنائیں،توہین رسالت میں ملوث عناصر کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں،ہم سب بین المذاہب راہنما پوری دنیا کے ممالک اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
ڈاکٹر چیلارام