سعودی عرب اور انڈونیشیا  سرمایہ کاری کے فروغ پرمتفق

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب اور انڈونیشیا نے دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق انڈونیشیا کے دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انڈونیشیا کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات میں سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب ان مواقع کو تلاش کرنے کے لیے  پرعزم  ہے۔ ہم اس رشتے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے صحیح راستے پر ہیں۔انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور انڈونیشیا انویسٹمنٹ اتھارٹی کے درمیان مضبوط تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ انڈونیشیا شمسی توانائی کے پلانٹس،لیتھیم بیٹری کی صنعت اور پن بجلی کی ترقی میں سعودی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں سامنے  آیا  جب انڈونیشیا مسافر کاروں اور پام آئل سمیت اپنی برآمدات میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن