فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی  زائد المعیاد اشیاء برآمد،گودام سیل

پشاور (اے پی پی)خیبرپی کے فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے خیبر میں کارروائی کے دوران زائد المعیاد اشیاء  برآمد کرلیں۔ ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ٹیم نے خیبرمیں کارخانوں چیک پوسٹ کے قریب گودام پر چھاپہ مارا اور زائد المعیاد درآمدی اشیاء برآمد کرلیں، جہاں سے چاکلیٹ ،55 کاٹن چپس اور150  لیٹر ز کیچپ بھی برآمد کی گئی، اشیاء کو ڈبل کوڈنگ کے بعد پشاور کے مختلف سٹورز میں سپلائی کیا جاتا تھا ۔ترجمان کے مطابق اشیا ء کو ضبط کرکے گودام کو سیل کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن