کراچی (پی پی آئی) حکومت نے ملک بھر کے لاکھوں خوردہ فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے آئندہ بجٹ میں فکس ریٹ اسکیم پیش کر نے کا فیصلہ کیا ہے نیزپوائنٹ آف سیل (پی او ایس) مشینوں کو بھی فروغ دیا جائے گا کیونکہ دستاویزی معیشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور یہ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کی تنصیب کے ذریعے ہی ممکن ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی میں خریداروں اور دکانداروں دونوں کے لیے مراعات لائی جارہی ہیں اس طرح کی اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے قابل ہو جائے گی۔
لاکھوں خوردہ فروشوں کو آئندہ بجٹ میںٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
Jun 09, 2022