ملتان(خصوصی رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس میں بردہ فروش خواتین کا گروہ متحرک، بچی اغوا ، ناقص سیکورٹی کے باعث پولیس اور ہسپتال انتظامیہ ملزمان تک پہنچنے میں ناکام۔تفصیل کے مطابق بہاولپور روڈ بستی ریڈ چک 3 کا رہائشی شفقت حسین اپنی 5 سالہ بچی ایشال فاطمہ کو گردوں کے مرض میں علاج کیلئے چلڈرن ہسپتال لیکر آیا اوراپنی ایک سالہ بچی سنیل فاطمہ کو ماں کے پاس جھولے والے لان میں چھوڑ کر وارڈ میں مریض بچی کو لیکر چلا گیا۔ نامعلوم بردہ فروش لڑکی نے سنیل فاطمہ کی ماں کو بہلا پھسلا کر جوس لینے کے بہانے کنیٹین پر بھیج دیا اور موقع پا کر چھوٹی بچی سنیل فاطمہ کو اغواءکرکے لے گئی۔ہسپتال انتظامیہ نے 15 کرکے تمام واقعہ کی رپورٹ تھانہ چہلیک میں درج کرادی۔چلڈرن ہسپتال میں کیمروں اور سیکورٹی ناقص ہونے کی وجہ سے آئے روز جیب گتروں،بردہ فروش گروہ متحرک ہے اور پولیس بھی ایسے عناصر کو پکٹرنے میں تاحال ناکام ہے جسکی وجہ سے ہسپتال میں آنے والے مریض بچوں کے لواحقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بچی اغوا ئ
چلڈرن ہسپتال میں بردہ فروش لڑکی نے شیر خوار بچی اغواءکرلی
Jun 09, 2022