صدرمملکت کاخواتین کواقتصادی لحاظ سےبااختیاربنانےکی ضرورت پرزور

Jun 09, 2022 | 14:18

ویب ڈیسک

صدرڈاکٹرعارف علوی نے معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی آزادانہ اورمساویانہ شرکت کے ذریعے انہیں اقتصادی لحاظ سے بااختیاربنانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔اسلا م آبادمیں ویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے زیراہتمام خواتین کے لئے پہلے کاروباری ایکسیلنس ایوارڈ زکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں پرزوردیاکہ وہ خواتین کی ملکی معیشت میں شمولیت کے لئے اپناکرداراداکریں۔اسلام میں خواتین کے مقام کواجاگرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حضرت خدیجہ بھی ایک تاجر خاتون تھیں۔

مزیدخبریں