وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی حکومت کے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں خصوصاً تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن میں ملکہ الزبتھ کی تخت نشینی کی پچھہترویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت دوستانہ تعلقات کوتجارت اورسرمایہ کاری کے تعلقات میں بدلنے کے لئے ہائی کمیشن سے تعاون کرے گی ۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنرکرسچین ٹرنر نے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان دوطرفہ قریبی تعلقات کی اہمیت اجاگر کی اور ان تاریخی تعلقات کومزیدمستحکم بنانے کیلئے بھرپورکوششیں کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔
پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم کیا جائیگا:وزیراعظم
Jun 09, 2022 | 16:30