پاکستان میں قازقستان کے سفیرYERZHAN KISTAFIN نے آج (بدھ)اسلام آباد میں مواصلات اور پوسٹل سروسز کے وفاقی وزیر اسعد محمود سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے اسعد محمود نے کہا پاکستان اور قازقستان دیرینہ ثقافتی اور مذہبی اقدار کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں اور یہ وقت موجودہ حالات کے تقاضوںکے مطابق اس تعلق کو پروان چڑھانے کا ہے۔انہوں نے کہا تعمیرات کے شعبے میں مل کر کام کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔قازق سفیر نے پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا۔