رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر تیسری اہلیہ دانیہ ملک کا بیان آیا ہے۔عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شوہر عامر لیاقت کی موت پر افسوس کا اظہار کیا , دانیہ نے انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’اللّٰہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔‘ٹوئٹرپر ایک ٹویٹ بھی کیا جس میں لکھا ہے کہ “زندگی بہت غیریقینی ہے، ہم چاہتے کچھ ہیں، کسی چیز کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور ملتا کچھ اورہے’۔ عامر لیاقت کی پہلی سابقہ بیوی ڈاکٹر بشری اور ان کی بیٹی عامر لیاقت کی میت پر پہنچی ہیں اور دعائے مغفرت بھی کی ہے لیکن دوسری بیوی سیدہ طوبی کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کا تعزیتی پیغام سوشل میڈیا پر نہیں آیا۔
عامر لیاقت کی وفات،ڈاکٹر بشری ،بیٹی ،سیدہ طوبی اور دانیہ شاہ
Jun 09, 2022 | 17:50