پی ٹی آئی کی خواتین کا پارلیمنٹ کے باہر اور احاطے میں مظاہرہ کیوں؟

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین اراکین اسمبلی کی زیر قیادت  خواتین احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں ۔پی ٹی آئی خواتین کارکنان  مہنگائی، ای وی ایم بل اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کا بل ختم کرنےکے خلاف مظاہرہ کر رہی ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز سے پی ٹی آئی کی خواتین اراکین ریلی کی صورت میں پیدل پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں،  عالیہ حمزہ ،کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم باضابطہ طور پر ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور وہ ابھی تک پارلیمنٹ لاجز میں ہی رہائش پذیر ہیں جہاں انہوں نے خواتین کارکنوں کو مظاہرے کے لیے جمع کیاتھاواقعےکے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی پارلیمنٹ کے باہر پہنچ گئی ہے جب کہ خواتین کا احتجاج جاری ہے۔خواتین کو پولیس نے روکنے کی بھی کوشش کی۔

احتجاج کے دوران رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ گیٹ پر چڑھ گئیں جس کے بعد پارلیمنٹ کا مین گیٹ کھول دیا گیا۔ اس کے بعد   خواتین پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہوگئیں، تقریباً 3 درجن خواتین اراکین پارلیمنٹ کےگیٹ نمبر ایک سے داخل ہوئیں جس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال کے دروازے کو بند کردیا گیا جہاں اس وقت پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس جاری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن