عامر لیاقت کی تدفین وصیت کے مطابق ہوگی؟

Jun 09, 2022 | 21:21

کراچی:  ڈاکٹر عامر لیاقت حسین آج دوپہر 51سال کی عمر میں انتقال کرگئے، انہیں حالت بگڑنے پر نجی ہسپتال پہنچایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی، اہل خانہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی اجازت نہ دینے کے باعث ان کی موت کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا۔مرحوم کی تدفین صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کے مزار کے احاطے میں ان کے والدین کے پہلو میں کی جائیگی۔اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ ان کو سرد خانے منتقل کیا گیا ہے اور ان کے بیٹھے کی برطانیہ سے واپسی پر پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا جائے گا۔عامر لیاقت نے وصیت میں کہا تھا کہ مجھے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر میرے والدین کے ہمراہ دفن کیا جائے۔

مزیدخبریں