حاجی محمد اقبال کی ملک اسد کھوکھر سے ملاقات، باہمی و سیاسی امور پرتبادلہ خیال

لاہور (کامرس رپورٹر ) تاجر برادری کے سپہ سالار و صدر شامی پارک مارکیٹ چونگی امرسدھو حاجی محمد اقبال نے پی پی 159 مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ملک اسد کھوکھر کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ باہمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں ملک اسد کھوکھر نے کہا مسلم لیگ ن ایک نظریاتی جماعت ہے۔ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بنے یا کوئی اور پارٹی معرضِ وجود میں آئے مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک کسی بھی صورت متاثر نہیں ہو گا کیونکہ اسکا کوئی رہنما یا کارکن میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کا ساتھ چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن پوری قوت سے میدان میں اترے گی۔

ای پیپر دی نیشن