ریٹائرڈ افسران فرض شناس اور محنتی ہیں:سی پی او گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے ریٹائرڈ ہونے والے افسران فرض شناس اور محنتی انسان ہیں ۔ انہوں نے اپنا عرصہ تعیناتی محکمہ میں بڑی ذمہ داری اور کامیابی سے گزارا ہے۔ فرض شناس پولیس افسران ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پولیس کا اثاثہ ہیں۔ریاست ریٹائرڈ پولیس افسران کو ادائیگی کرتی ہے وہ ان کی خدمات کا نعم البدل نہیں بلکہ ان کی خدمات کا اعتراف ہے جو انہوں نے پولیس سروس کے دوران انجام دی ہوتی ہیں۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سی پی او آفس میں ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی کے موقع پرکیا۔سی پی او نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے آپ خوش نصیب ہیں کہ خیرو عافیت اور عز ت و وقار کے ساتھ نوکری ختم کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ میرے دفترکے دروازے ریٹائرڈ پولیس افسران کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن