گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے قرآن و سنت کے نفاذ تک استحصالی نظام سے نجات ممکن نہیں اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں اسلام دشمن طاقتوں نے پنجے گاڑ رکھے ہیں ،قرآن و سنت نے دنیا میں جو عملی و فکری انقلاب برپا کیا ہے وہ بے مثل ہے۔مسلم حکمران کفار پر اعتماد کرنا چھوڑ دیں اور اسلام کے عادلانہ نظام کو نافذ کریں، حکمرانوں کو بھی عیش و عشرت چھوڑنا ہو گی، دیرپا معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ کر کشکول توڑ نا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظمت اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ، پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی، حافظ محمد رفیق قادری،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی ، حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔