دینی مدارس نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوںکے محافظ ہیں: رضا ثاقب مصطفائی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عالمی مبلّغ اسلام اور ادارۃ المصطفیٰ انٹرنیشنل کے امیرِ اعلیٰ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا ہے کہ دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کے محافظ ہیں۔ وطن عزیز کے سیاسی‘ معاشی بحرانوں کا خاتمہ قرآنی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے کیونکہ قرآن وہ انقلابی کتاب ہے جو عورتوں‘ مردوں اور معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے المصطفیٰ اسلامک سنٹر پیر جنڈ کی تقریب سنگِ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ قرآنی احکامات سے ناواقف لبرلزعورتیں آزادی کا مطالبہ کرکے معاشرے کو مغرب زدہ بنانا چاہتی ہیںجبکہ قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم ایک فلاحی معاشرہ قائم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس ملک اور اسلام کی وفاداری کا درس دیتے ہیں‘ان مدارس سے وابستہ علماء وطنِ عزیز کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔  

ای پیپر دی نیشن