جون کے لیے ایل این جی 0.71 ڈالر  ایم ایم بی ٹی یو تک سستی


اسلام آباد(نا مہ نگار+نوائے وقت رپورٹ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی سستی کر دی۔اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے جون کے لیے ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کر دی گئی ہے۔اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی 0.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
ایل این جی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...