جوڑ میلہ کیلئے 170 بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر سے پاکستان پہنچ گئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارت سے 170سکھ یاتری جوڑ میلہ (گورو ارجن دیوجی، شہیدی تقریبات) میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔ یاتری سردار گوربچن سنگھ اور سردار جھنگ سنگھ کی سربراہی میں واہگہ چیک پوسٹ راستے پاکستان داخل ہوئے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے ان کا استقبال کیا، سکھ جتھہ کے سربراہ  سردار گوربچن سنگھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نانک نام لیوائوں کے لئے دوسرے گھر کی مانند ہے۔ یہاں کی سرزمین ہمارے لئے بہت متبرک اور پوتر ہے، پاکستان پہنچ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔ استقبال کے لئے کئے گئے انتظامات شاندار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن