بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی بجٹ  سیشن کا بائیکاٹ کرے گی ‘بزنجو 

Jun 09, 2023


کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ ) وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صدر بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی بجٹ سیشن کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا بی اے پی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز وفاقی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا بی اے پی کے ارکان قومی اسمبلی و سینٹ کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
بزنجو 

مزیدخبریں