ممبئی(اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر کولہاپور میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک مسلمان پھل فروش پر حملہ کرکے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہندو انتہا پسندوں کو دکاندار پر لاٹھیوں سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دکاندار موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے تو ہندو توا غنڈے اس دوران اس پر پتھر برساتے ہیں۔مغل بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر اور ٹیپو سلطان کے حق میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پر کولہاپور میں ہندو تنظیموں نے شدید احتجاج کیا ، ہندو غنڈوں نے مسلمانوں کی دکاندوں اور گاڑیوں کی سخت توڑ پھوڑ کی۔ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔پولیس کو مشتعل ہندوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ شہر میں حالات تاحال کشیدہ ہیں۔