لاہور(خبرنگار)لاہور بار ایسوسی ایشن کا آج جمعہ سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے گذشتہ روز لاہور بار کا صدر لاہور بار رانا انتظار حسین کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں متنازعہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے گذشتہ دنوں سے جاری مذاکرات کو زیر بحث لایا گیا۔ چونکہ لاہور بار کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے گذشتہ روز ملاقات نہیں ہو سکی جس پر اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ متنازعہ نوٹیفکیشن واپس نہ لیے جانے پر آج جمعہ کے روز غیرمعینہ مدت تک کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا گیا جبکہ ہفتہ کو جنرل ہائوس کا اجلاس منعقد کر کے آئندہ کا لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔
متنازعہ نوٹیفکیشن‘ لاہور بار کا آج سے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان
Jun 09, 2023