گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گھریلو تنازعہ پر بھتیجے نے بیدردی سے اینٹیں مار کر اپنے چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ملزم فرار ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ ڈھینگرانوالی کے رہائشی افضل کا اپنے بھتیجے شاہ زیب کے ساتھ گھریلو تنازعہ چلا آرہا تھا ۔جس پر انکے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا تو اس دوران طیش میں آنیوالے بھتیجے نے بیدردی سے اینٹیں مار کر اپنے چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم تھانہ کینٹ پولیس نے مقتول کی نعش ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔