بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں آنے والے سمندری طوفان کی شدت میں اضافہ

Jun 09, 2023

اسلام آباد(وقائع  نگار)گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں آنے والے سمندری طوفان کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے. محکمہ موسمیات کے سائکلون وارننگ سینٹر کراچی میں صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے، تاہم اس وقت پاکستان کے ساحلی علاقے کسی قسم کے خطرے کی زد میں نہیں ہیں ۔  این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں. سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں رہائش پذیر ماہی گیر مزکورہ مدت کے دوران کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

مزیدخبریں