لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے ڈی جی اینٹی کرپش کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر محمد خان بھٹی کو عدالت میں 22 جون کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے باوجود مقدمات درج کئے گئے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے تاحکم ثانی محمد خان بھٹی کیخلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی کرنے اور مقدمہ درج کرنے سے روک دیا لیکن اس کے برعکس مقدمہ درج کر لیا گیا، استدعا ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر ڈی جی انٹی کرپشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔