پرویز خٹک متحرک ‘ خیبر پی کے میں جلد نئی پارٹی یا دھڑا بنائے جانے کاامکان

پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف  کے سابق رہنما پرویز خٹک سیاسی طور پر سرگرم ، خیبر  پی کیمیں جلد ہی نئی پارٹی یا نیا دھڑا بنائے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک سے اسلام آباد میں سابق اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور پرویز خٹک کی جانب سے ایک بڑا گروپ بنانے کی کوششیں جاری ہیں ،ذرائع کاکہنا تھا کہ پرویز خٹک کو پہلے سے ہی 30سے 40اراکین کی حمایت حاصل ہے ، بڑی سیاسی پارٹیوں کے بھی پرویز خٹک سے رابطے جاری ہیں ،ذرائع کے مطابق خیبر  پی کے میں جلد ہی نئی پارٹی یا نیا دھڑا بنائے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے اہم صوبائی رہنما نے پرویز خٹک کے رابطوں کی تصدیق کی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...