اسلام آباد(خبرنگار)استحکام پاکستان تحریک کے صدر احمد کلیم نے کہا ہے جہانگیر ترین ہماری پارٹی کانام استعمال نہ کریں استحکام پاکستان تحریک کی بنیاد 25 دسمبر 2021کو رکھی جبکہ سترہ مئی 2022کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئی پچیس مئی 2022کو استحکام پاکستان تحریک کوانتخابی نشان "سکے"الاٹ کیا گیا ان خیالات کا اظہاراستحکام پاکستان تحریک کے صدر احمد کلیم نے فوکل پرسن ایمن جاوید و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہمارے پارٹی کا نام استعمال کرنا بند نہ کیا تو ہم اسے الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں چیلنج کریں گے ۔
جہانگیر ترین ہماری پارٹی کانام استعمال نہ کریں، احمد کلیم
Jun 09, 2023