مونس الٰہی کے سیکرٹری کی بازیابی کیلئے درخواست پر آج رپورٹ طلب

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اصغر کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سیلولر کمپنیوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار پراگرس رپورٹ آج صبح دس بجے طلب کرلی۔ عدالت نے مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی ۔ عدالت نے تحقیقات میں تاخیر پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کافی وقت دیا جاچکاہے لیکن کوئی نتیجہ خیز پیش رفت نہیں ہوئی۔ ایس پی سٹی گوجرانوالہ نے کہا کہ پولیس ٹیم سہیل اصغر کی بازیابی کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔سہیل اصغر کی بازیابی کیلئے مزید مہلت درکار ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ اگر آپ نے کچھ اور کہا تو یہ مہلت مزید کم ہوجائیگی۔

ای پیپر دی نیشن