کراچی(کامرس رپورٹر)کاروباری برادری نے نئے مالی سال2023-24کے وفاقی بجٹ میں حکومت بینکنگ سیکٹر کو ریفارم کرنے اورکیپٹل گین ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔تاجر برداری نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اگر معیشت کی گاڑی کو پٹری پر ڈالنا ہے تو شرح سود میں فوری کمی جائے اور روپے کی قدر کو استحکام دیا جائے۔سابق صدرفیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی)میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ ملک میں انڈسٹری کیلئے بجلی کے الگ الگ نرخ ہیں ،قدرتی گیس سے بجلی حاصل کرنے والے کم قیمت پر بجلی حاصل کررہے ہیں۔
کاروباری برادی کا وفاقی بینکنگ سیکٹر کو ریفارم کرنے ،کیپٹل گین ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ
Jun 09, 2023