بجٹ میں بجلی اور گیس سستی کی جائے، اپٹما کا وزیراعظم کو خط

Jun 09, 2023

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط میں وفاقی بجٹ میں بجلی اور گیس کے رعایتی نرخ جاری رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔ اپٹما نے خط میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ جاری رکھے جائیں۔ بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخ 30 جون کو ختم ہو رہے ہیں۔ رواں سال ٹیکسٹائل برآمدات میں تین ارب ڈالر کمی کا امکان ہے۔ اگلے مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات میں 4 سے 5 ارب ڈالرز کمی ہو سکتی ہے۔ ٹیکسٹائل برآمدات 19 ارب سے کم ہوکر 16 ارب ڈالرز تک پہنچ سکتی ہیں۔ پاکستان 2023 میں 26 ارب ڈالرز کی ٹیکسٹائل برآمدات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بجلی، گیس کے مسابقتی نرخ واپس لینے سے ٹیکسٹائل برآمدات کم ہوئیں۔ پنجاب کی صنعتوں کو مہنگی گیس اور بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ بجلی و گیس کے مسابقتی نرخ  ختم ہونے سے ٹیکسٹائل صنعت بری طرح متاثر ہو گی۔ مسابقتی نرخ ختم کرنے سے دس ارب ڈالرز کا نقصان ہوگا۔ ٹیکسٹائل برآمدات بڑھنے سے ملک میں بیروزگاری کم ہو گی۔

مزیدخبریں