امریکی قونصلیٹ جنرل کا دورہ وزیرآباد‘ لوگ بہت ملنسار‘ خوش گفتار ہیں: ولیم مکانیول

وزیر آباد (نامہ نگار) وزیرآباد کے لوگ بہت ہی ملنسار وخوش گفتار ہیں۔ ان سے مل کر اپنائیت کا احساس ہوا، وزیرآباد کے کاشتکار اور صنعت کار، کاریگر اپنے اپنے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایسے ہنرمند ہی کسی بھی معاشرے کو دنیا میں پہچان دلوانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور ولیم کے مکانیول نے یاقوت سیڈ پرائیویٹ لیمیٹڈ بھٹہ غلہ منڈی کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پولیٹیکل اکنامک چیف کیتھیلن جبیسلکو ،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد دائم فاضل، پبلک ڈپلومیسی آفیسر اشام برائس، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد سلیم آسی، ڈی ایس پی سرکل سعید احمد، انفارمیشن آفیسر ردا ارشد و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر صدرانجمن آڑھتیاں بھٹہ غلہ منڈی عمر الطاف چوہدری نے بتلایا کہ اس سال گزشتہ ادوار کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ گندم کی پیداوار ہوئی ہے حالانکہ کئی علاقوں میں بارشوں طوفانوں سے کھڑی فصل کو نقصان بھی ہوا ہے اور کاشتکاروں کو مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔ اس سال فی ایکڑ گندم کی پیدا وار 50من رہی اور حکومت کی جانب سے گندم کی خرید بہتر ہونے کی وجہ سے کسان خوشحال ہوا ہے اور پیداوار بڑھانے کے مزید اقدامات بارے آگاہی دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...