سابق رہنما پی ٹی آئی ہاشم ڈوگر کا ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ڈیموکریٹ گروپ ختم ہو چکا ہے، سب دوستوں کی مرضی ہے اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں۔ میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہونگا، آخری وقت تک پی ڈی ایم کے خلاف ہی سیاست کرونگا۔

ای پیپر دی نیشن