لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے تلور کے شکار کو روکنے کی درخواست پر سیکرٹری خارجہ و دیگران کو27 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ سیکرٹری خارجہ پیش ہو کر بتائیں کس پالیسی کے تحت شکار کے پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں؟ درخواستگزار کے وکیل کلیم الیاس نے موقف اپنایا کہ تلور کے شکار کے لیے عرب شہزادوں کو پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں تلور کی نسل ختم ہو چکی ہے۔ تلور کے بے جا شکار سے اس کی نسل ختم ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ عدالت کم از کم تلور کے شکار پر تین سال کی پابندی عائد کرے۔