فیروز والہ( نامہ نگار) نجی فیکٹری کی ملازمہ جواں سالہ خاتون نبیلہ بی بی فیکٹری سے فارغ ہوکر لاہور کینٹ آ رہی تھی جب وہ قلعہ ستار شاہ کے قریب پہنچی تو موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اورفرار ہوگئے ۔فیکٹری ایریا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال بھجوا دی۔ تھانہ صدر کے علاقہ عیسیٰ نگری میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کرکے نعش قریبی کھیتوں میں پھینک دی اور فرار ہوگئے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔