لاہور (خبر نگار) سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا نے عثمان بزدار کے خلاف کرپشن کیس کے شریک ملزم مظہر بیگ کی عبوری ضمانت 16 جون تک منظور کر لی۔ عدالت نے شریک ملزم مظہر بیگ کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اینٹی کرپشن سے مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر نے رشوت کے الزم میں مقدمہ درج ہے۔