بنچ کی عدم دستیابی، عدالتی بل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

Jun 09, 2023

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس پر سماعت بینچ کی عدم دستیابی کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ عدالتی عملے نے جمعرات کوکیس کی سماعت نہ ہونے سے متعلق باضابطہ آگاہ کر دیا،8 رکنی بینچ کے ایک رکن آج دستیاب نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد وحید طبیعت ناسازی کی وجہ سے دستیاب نہیں۔ عدالتی عملے کے مطابق اٹارنی جنرل نے بھی نظرثانی کیلئے وقت مانگ رکھا ہے، بجٹ مصروفیات کے باعث حکومت کو نظرثانی کیلئے زیادہ وقت درکارہوگا۔

مزیدخبریں