لاہور(نامہ نگار)انٹر نیشنل ڈائریکٹر آف یوکے ہوم آفس عاصم حفیظ کی قیادت میں آئے چھ رکنی وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور پنجاب پولیس کے سینئر افسران سے ملاقات کی۔ برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد سے آئے وفد میں فرسٹ سیکرٹری مِس میریڈ بری اور سیکنڈ سیکرٹری مِس میلیسا گرانٹ، کریمنل جسٹس ایڈوائزر بینجمن واٹسن، ڈی آئی جی حسین حبیب امتیاز گل سمیت دیگر افسران شامل تھے، برٹش افسران کو پنجاب پولیس کے جدید آئی ٹی پراجیکٹس اور اصلاحات بارے بریفنگ دی گئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔