بنک ڈکیتی ‘ملزموں کی شناخت کیلئے تصاویر نادرا کو بھجوا دی گئیں 


لاہور(نامہ نگار)برکی کے علاقے میں بنک ڈکیتی کی واردات میں اہم پیشرفت پولیس حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ملزمان کی شناخت کیلئے تصاویر نادرا کو بھجوا دی ہیں، ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے جائے وقوعہ پر جیوفینسنگ بھی کروالی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور تصاویر کی مدد سے نادرا سے تفصیلات لی جا رہی ہیں۔یاد رہے چند روز قبل پانچ ڈاکو اسلحہ کے زور پر بنک سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، ڈاکوو¿ں نے دوران مزاحمت سکیورٹی گارڈ کو بھی زخمی کردیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن