لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ کی ہدایت رواں سال میں 8824 اشتہاری مجرمان 18859عدالتی مفروراور 9096ٹارگٹ آفینڈرز گرفتارکئے گئے۔خطرناک اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کروا کر انہیں جلد گرفتار کیا جائےگااور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔