لاہور(نامہ نگار)انارکلی میں ٹریفک پولیس نے 8 سال پہلے چوری ہونے والی موٹرسائیکل پکڑ لی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پٹرولنگ آفیسر محمد رمضان نے انارکلی کے قریب خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روکا،کاغذات طلب کرنے پر ڈرائیور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا ‘ ٹریفک اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔وارڈنز ڈیجیٹل موبائل ایپ میں موٹرسائیکل کا نمبر لکھنے پر کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔ موٹرسائیکل پر 2015 میں چوری کے مقدمہ تھانے ریس کورس میں درج تھا۔سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے پٹرولنگ آفیسر کو شاباش، تعریفی سند اور انعام کا بھی اعلان کیاہے ۔