لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی آمد پر فورس سے خطاب کیا،آرپی او راولپنڈی سید خرم علی، سی پی او رارولپنڈی سید خالدہمدانی، ڈی پی اوز اٹک، جہلم، چکوال، ایس ایس پی سپیشل برانچ، ایس پی پٹرولنگ، ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی، چیف ٹریفک آفیسر، ریجن کے دیگر سینئر افسران ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تمام یونٹس کی شرکت۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ راولپنڈی سیف سٹی اتھارٹی سمیت تمام پراجیکٹس پر کام یقینی بنایا جائےگا، ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ پٹرولنگ پولیس میں پروموشن اسی ہفتے ہو گی،پولیس فورس کی 90فیصد ہیلتھ سکریننگ مکمل کی گئی، اگلے مرحلے میں ملازمین کے اہل خانہ کی سکریننگ کروائیں گے، بطور آئی جی پنجاب فورس کے ہر شخص کو جوابدہ ہوں، پنجاب پولیس میں جزا اور سزا کسی بھی دوسرے محکمہ سے کہیں سخت ہے،جہاں غلطی ہو گی وہاں احتساب بھی ہو گا، ہم سب جوانمردی سے لڑیں گے، پاکستان کو محفوظ بنائیں گے اور ملک کی خدمت کریں گے۔