جڑانوالہ+فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 45 سالہ شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔ جڑانوالہ کے نواحی گا¶ں چک نمبر 229 ر۔ب کے رہائشی عبدالغفور نے مکوآنہ بائی پاس 210 لکھوآنہ میں آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری بنا رکھی ہے، گزشتہ شب شارٹ سرکٹ سے فیکٹری میں آگ اٹھی۔ اور وہاں پر موجود عابد حسین ساکن اوکاڑہ جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور نعش کو پولیس مکوآنہ کے سپرد کر دیا ہے۔