اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد میں غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کے دوران 200سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا،ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں 148 غیرقانونی ہاسنگ سوسائٹیاں موجود ہیں، سی ڈی اے زون ون میں 20، زون ٹو اور تھری میں 7،7 غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیاں ہیں، زون فور میں 85اور زون 5 میں 29 غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیاں ہیں،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرقانونی ہاسنگ سوسائٹیز میں مقیم افغان شہری غیر قانونی اقدامات میں ملوث ہیں، آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے 200سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا،ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قائم افغان بستیوں کا آڈٹ شروع کردیا گیا ہے، افغان بستیوں کی آڈٹ رپورٹ کے لیے سی ٹی ڈی اور نیکٹا کو ٹاسک سونپا گیا ہے، 9 مئی اور 18 مارچ کے واقعات میں بھی افغان باشندے شامل تھے۔