کولمبو(این این آئی)سری لنکا میں گزشتہ سال گرفتار ہونے والے مظاہرین کی رہائی کیلئے ہزاروں طلبہ سڑکوں پر آگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کولمبو میں سیکڑوں طلبا نے گزشتہ سال حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے لیے مارچ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کر رہے تھے۔اس دوران نے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن فائر کیے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ درجنوں طلبا اور کارکنوں کی قید سیاسی ظلم و ستم کے مترادف ہے۔
سری لنکا
سری لنکا،گزشتہ سال گرفتار مظاہرین کی رہائی کیلئے ہزاروں طلبہ کا سڑکوں پر مظاہرہ
Jun 09, 2023