سری نگر(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے بی جے پی نے گاندھی کے بھارت کو گاندھی کے قاتل نتھورام گوڈسے کے بھارت میں تبدیل کر دیا ہے۔ سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا بی جے پی نے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے۔ بی جے پی بھارت میں ہندوتوا نظریہ آگے بڑھانے کے لیے پہلے اس کا تجربہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرتی ہے۔
: محبوبہ مفتی
بی جے پی نے بھارت کو گاندھی کے قاتل نتھورام کے ملک میں تبدیل کر دیا : محبوبہ مفتی
Jun 09, 2023