لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر غیر قانونی تعمیرات و پارکنگ کی جگہ تجاوزات کے خلاف ایل ڈی اے ایونیو ون میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیموں نے دوران آپریشن ایل ڈی اے ایونیو ون کی 35 سے زائد دکانون، کمرشل املاک، غیر قانونی تعمیرات کے شیڈ، بورڈ اور تھڑے مسمار کیے اور اسکے علاوہ 20 سے زائد املاک بھی سر بمہر کیے گئے۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈی جی ہاو¿سنگ کیپٹن (ر) شاہمیر اقبال نے کی۔ قبضہ مافیا نے ایل بلاک میں سڑک کیلئے مختص 10 کنال سے زائد رقبہ پر فصلیں اگا کر قبضہ کر رکھا تھا جس پر لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیموں نے قبضہ واگزار کروا کر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا۔18 کنال رقبے کی باو¿نڈری وال کو مسمار کیا۔ماربل فیکٹریاں، ورکشاپس اور دیگر غیر قانونی تجاوزات بھی مسمار کردی گئی۔