لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر ملک کو معاشی تنزلی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔انتخابات میں تاخیر ملک سے غداری کے مترادف ہے۔ بروقت شفاف انتخابات اور دیانتدار قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نجات اور عوام کومعاشی بدحالی نکال سکتی ہے۔انتخابات کسی کی خواہشات کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاستدان اورقومی ادارے آئین اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی تقاریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ سیاست اقتدار کے نشے میں الٹے سیدھے بیانات کی بجائے ملک و قوم کی خدمت پر توجہ دیں تو ملکی مسائل اور سیاسی بحران کو دور کیا جاسکتا ہے۔ جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی اور جمہوری پارٹی ہے جو عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کررہی ہے۔ پوری قوم آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دے ملک و قوم کواسلامی اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔
انتخابات میں تاخیر ملک سے غداری کے مترادف ہے:ضیاءالدین انصاری
Jun 09, 2023