وزیر بلدیات کا ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کا اعلان

لاہور(نیوز رپورٹر)نگران وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ابراہیم حسن مراد نے ساہیوال شہر کیلئے ”ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی“ کے قیام کا اعلان کر دیا۔ کمپنی شہر کی صفائی، سیوریج کے مسائل کے حل اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے یہ اعلان اپنے دورہ ساہیوال کے موقع پر کمشنر آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید سمیت متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر بلدیات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مخلوق کی خدمت سے بڑی کوئی نیکی نہیں۔ تمام سرکاری افسر بے لوث ہو کر کام کریں کیونکہ کم وقت میں عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہمارا مشن ہے۔ ابراہیم حسن مراد نے ”پسپ پروگرام“ کے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں کی آبادی میں تیزی سے اضافے سے میونسپل سروسز پر بوجھ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کی ڈیجیٹائزیشن کی اشد ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 18 ارب روپے کی خطیر لاگت سے ساہیوال شہر میں سیوریج، پینے کے پانی کی فراہمی، پارکوں کی تعمیر، بڑی سڑکوں کی تعمیر نو، جدید بس سٹینڈ اور پارکنگ پلازہ کے منصوبے شامل ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے جاری منصوبوں پر کام کے معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...